شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ ، دہشت گرد ہلاک
04:28 PM, 19 Apr, 2022
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد فرید احمد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے ہتھیار اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،مارا جانے والا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔