وزیر اعظم کا روزہ داروں کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان

05:22 PM, 19 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عید تک 10 کلو آٹے بیگ کی قیمت550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں 400 روپے اور رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔ صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کی امداد کریں۔ وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادائیگی کرے گی۔
مزیدخبریں