ہماری سیاست ڈھانچہ جاتی نقائص کا شکار ہے ، شہبازشریف

01:38 PM, 19 Apr, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست ڈھانچہ جاتی نقائص کا شکار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے سیاست کو بے معنی بیان بازی سے جوڑ دیا گیا ہے ، میرے نزدیک سیاست کے میدان میں ہمیں صرف اپنے شہریوں کی خدمت کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست ایک ایسا میدان ہے کہ جہاں لوگ عوامی خدمت کیلئے مقابلہ کرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں گذشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہماری حکومت کو 1 برس مکمل ہو گیا ہے ، ایک عمومی تاثر تھا یہ اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکے گا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مخالفین ہر جگہ بات کرتے تھے کہ یہ حکومت چند دن کی ہی بات ہے پھر اندھیری رات ہے ، 1 سال بحرانوں ، چیلنجز کا اکٹھے مقابلہ کیا ، اختلاف رائے ہوتا ہے ، ایک دوسرے کی بات کو سنا جاتا ہے، ایک دوسرے کی بات کو سننا جمہوریت کا حسن ہے ۔
مزیدخبریں