وزیر اعظم کا عمان کے سلطان سے ٹیلی فونک رابطہ ، عید الفطر کے پرمسترت موقع پر مبارکباد

08:18 PM, 19 Apr, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عمان کے سلطان عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق بن تیمور آل سعید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج عمان کے سلطان عزت مآب ہیثم بن طارق بن تیمور آل سعید کو ٹیلی فون کیا اور عید الفطر کے پرمسرت موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور عمان کے مابین برادرانہ تعلقات، بالخصوص اسٹریٹجک، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بے پناہ امکانات کو اجاگر کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے دونوں بحری ہمسایوں کے درمیان ادارہ جاتی اور اقتصادی روابط کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ عزت مآب سلطان نے وزیر اعظم کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مقاصد اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے حصول کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزیدخبریں