انسٹا گرام کا نیا فیچر، بائیو میں 5 لنکس کو ایڈ کرنا ممکن ہوگیا

08:29 PM, 19 Apr, 2023

احمد علی
معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کی زندگی کچھ آسان بنا دے گا کیونکہ اب وہ اپنی بائیو میں ایک سے زیادہ لنکس ایڈ کر سکیں گے۔ میٹا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) مارک زکر برگ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام براڈ کاسٹ چینل پر اس فیچر کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اب صارفین انسٹاگرام بائیو میں 5 لنکس کو ایڈ کر سکتے ہیں۔ مارک زکربرگ نے بتایا کہ یہ ان فیچرز میں سے ایک ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس طرح کے لنکس سے صارفین اپنے آن لائن مواد تک فالوورز کو رسائی فراہم کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ فیچر بزنس اور creator اکاؤنٹس سمیت تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ: اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ایڈٹ پروفائل پر کلک کرکے لنکس اور پھر ایڈ ایکسٹرنل لنک کے آپشن کو سلیکٹ کریں ،پھر آپ اپنے لنکس ایڈ کر کے انہیں اپنی مرضی کے مطابق اوپر نیچے کر سکتے ہیں ۔

مزیدخبریں