گوادر میں پاک آرمی اور سول انتظامیہ کے مشترکہ امدادی سرگرمیاں 

04:20 PM, 19 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: پاک آرمی اور سول انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل ریلیف کیمپس، نکاسی آب اور دیگر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے جی پی اے ریسٹ ہاؤس اور یونین کونسل سربندن کے مقام پر میڈیکل ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔بڑی تعداد میں مریضوں کا معائنہ جاری ہے اور مریضوں کو مفت دوائیاں اور دیگر سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

جنت بازار اور ملا فاضل چوک سے نکاسی آب کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ نکاسی آب کے عمل کو دیگر متاثرہ علاقوں میں پھیلا کر تیز کیا جائیگا۔

اس کے علاوہواٹر پمپ سربندر کے مقام پر بھی پہنچا دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں