کراچی:غیر ملکیوں پر حملہ کرنیوالےخودکش بمباروں کی ویڈیو سامنے آگئی

04:39 PM, 19 Apr, 2024

پبلک نیوز: کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش دھماکے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر  آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکار کو دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔پولیس اہلکاروں نے مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا۔

ویڈیو میں دونوں مبینہ دہشتگردوں کو ایک موٹرسائیکل پر دیکھا جاسکتا ہے،ایک دہشتگرد نے پینٹ پہن رکھا ہے،دہشتگرد علی الصبح لانڈھی میں موجود تھے،دہشتگرد لانڈھی نور مل چورنگی کے قریب 6 بج کر 22 منٹ پر دیکھے گئے۔

  ویڈیو میں فائرنگ کی آوازیں بھی واضح طوپر سنی جا سکتی ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ  پولیس اہلکار اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ 6 بج کر 38 منٹ پر ہوا۔

پولیس اہلکار حملے کے مقام پر موجود سروس روڈ پر دہشتگرد سے مقابلہ کرتا رہا،حملے سے کچھ دیر قبل کی سی سی ٹی وی تفتیشی اداروں کوموصول ہوگئی۔موٹر سائیکل سوار مبینہ دہشتگردوں کو مقام سے کچھ فاصلے پر دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی سکیورٹی گارڈ بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

مزیدخبریں