شدید بارش کے بعد پہاڑی علاقوں پر لینڈ سلائیڈنگ، پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری

05:54 PM, 19 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک : سوات، چترال اور خیبر میں شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ 

سوات کے علاقوں مٹہ اور بحرین میں شدید بارشوں کے بعد منکیال سے کالام جانے والی سڑک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی۔   پاک فوج کے دستوں نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی سیاح پھنس گئے اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاک فوج نے نہ صرف سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کیں بلکہ انہیں ریسکیو بھی کیا۔ جس پر سیاحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

چترال میں بھی مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔   پاک فوج نے مسافروں کے لئے خصوصی میڈیکل کیمپ لگایا جس میں مسافروں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادوایات فراہم کیں۔ چترال میں ریسکیو آپریشن کے بعد کئی رابطہ سڑکوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔ ضلع خیبر کے علاقہ شلمان میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج نے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے رابطہ سڑک بحال کر دی۔

مزیدخبریں