سندھ رینجرز، پولیس کی کچے  کے علاقے میں ڈکیتوں کیخلاف کارروائیاں جاری، 9 ملزمان گرفتار

05:57 PM, 19 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک ) سندھ رینجرز اور   پولیس کی کچے  کے علاقے میں ڈکیتوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران  9 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم  پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری  ہیں ۔پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات پر کارروائی کی ۔

 کاروائیوں کے دوران اندرونِ سندھ ضلع کشمور کے علاقوں گوٹھ غوث بخش بنگواڑ، جاڑو خان بنگواڑاورگوٹھ رئیس حیات اوگاہی سے9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان انڈس ہائی وے پر رینجرز موبائل پر فائرنگ کرنے، سہولت کاری،ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم میں مطلوب تھے ۔

کارروائی ملزما ن میں مرتضیٰ منگواڑ، ارشاد، ذوالفقار، منظور اور بگی جکھرانی کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ 

کارروائی کے دوران 5 ملزمان غلام شبیر، غلام حسین، خادم، یار محمد اورغلام عباس کو گرفتار کر لیا ۔  

ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 7 ایم ایم رائفل بمعہ راؤنڈز، 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز، 2عدد میگزین ایس ایم جی بمعہ 5 راؤنڈز، 9 عدد موبائل فونز اور 2 عدد موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں ۔

جبکہ دوسری کارروائی کے دوران گوٹھ رئیس حیات اوگاہی سے وِشوہ اور عبداللہ عرف مچو بنگلانی گینگ کے لیے سہولت کاری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مزیدخبریں