معروف ٹک ٹاکر کین ڈول کی خلیل الرحمان قمر اور عدنان صدیقی پر سخت تنقید

06:47 PM, 19 Apr, 2024

ویب ڈیسک: عدنان صدیقی کی خواتین کو مکھیاں قرار دینے کی  ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے گزشتہ دو ہفتوں سے اداکار سرخیوں میں ہیں۔

  عدنان صدیقی نے لائیو رمضان ٹرانسمیشن میں خواتین کا موازنہ گھریلو مکھیوں سے کی، عید کی تعطیلات کے دوران  معاملہ دائیں بائیں ہوگیا تھا لیکن  اب مشی خان سمیت دیگر  متعدد پاکستانی مشہور شخصیات کی جانب سے اس پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر عدنان عرف کین ڈول نے بھی عدنان صدیقی کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

حال ہی میں کین ڈول نے عدنان صدیقی اور خلیل الرحمان قمر کی ان پر تنقید پر  ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ویسے میں بیرون ملک ایک اچھی زندگی گزار رہا ہوں، مجھ سے پاکستان کے بارے میں عموماً ایک سوال پوچھا جاتا ہے کہ وہاں لوگوں کو کرداروں کی بنیاد پر کیوں پرکھا جاتا ہے؟ مشہور ہونے کے بعد لوگ کردار کشی کیوں کرتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں کین ڈول کہتے ہیں کہ  میں اکثر ان سے کہتا ہوں کہ اس کا کوئی حل نہیں ہے، یہاں خواتین کو گھر کی مکھیاں کہا جاتا ہے اور اگر آپ ایسے لوگوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو ’بےغیرت‘ کہلاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے اداکاروں کو بھی اس ملک میں بلایا جاتا ہے۔ 

کین ڈول نے کہا کہ میں اپنی شخصیت سے پہچانا جاتا ہوں، پارٹی کرتا ہوں، لوگوں سے ملتا ہوں، میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا بہتر امیج بنا رہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دنیا کے بارے میں مثبت ہیں کیونکہ وہ خود ایک مثبت انسان ہیں۔

اداکارہ نادیہ حسین نے کہا کہ یہ تو ’عدنان بمقابلہ عدنان‘ کا آغاز ہوگیا ہے، نادیہ افگن، ثنا فیصل نے بھی کین ڈول کی حمایت میں کمنٹ کیا۔

مزیدخبریں