پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،19اگست2021
04:30 PM, 19 Aug, 2021
امریکی نژاد صحافی اور بلاگر سنتیا رچی پراسرار طور پر اپنے فلیٹ میں بے ہوش پائی گئیں، پولیس نے سنتھیا رچی کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیتھیا رچی کے مطابق انڈین ہائی کمیشن کے کچھ لوگوں نے انکو زہر دیا۔ ڈاکٹرز ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیتھیا رچی کو بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا۔ سنیتھیا رچی کا معدہ واش کیا گیا ہے۔ معدہ سے نکلنے والا مواد لیبارٹری بھیجوا دیا گیا ہے۔ رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ان کو ہسپتال لے کر آیا۔ بی ایس ایف کی جانب سے ایک ایک گن تیار کی گئی ہے جو ڈرونز سے بچاؤ کو ممکن بناتی ہے۔ اس انوکھی ایجاد پر انڈیا ٹوڈے کی رپورٹر کی جانب سے بنائی رپورٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اس کا مذاق بنا کر رکھ دیا۔ پشاور میں افغان باشندوں کی جانب سے اپنے ملک کا جشن آزادی منانے کے دوران پاکستان کے خلاف نعرہ بازی اور توڑ پھوڑ، پولیس نے 26 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بجلی صارفین کے لئے بری خبر، بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان، سی پی پی اے نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔ نیپرا یکم ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔