کترینہ کیف نے منگنی کر لی؟

06:31 PM, 19 Aug, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ میں صف اول کی اداکارہ کترینہ کیف کی خفیہ منگنی سوشل میڈیا کا ہاٹ ٹاپک بن چکی ہے۔ جی ہاں! سوشل میڈیا کی دنیا میں کترینہ کیف اور ان کے دوست وکی کوشل میں خفیہ منگنی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے شادی کی تقریبات بھی شروع کر دی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا بھی پیچھے نہیں رہا۔ میڈیا رپورٹس میں بھی یہی بتایا جارہا ہے کہ دونوں ستاروں نے خفیہ طور پر منگنی کر لی ہے۔ سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک تصویر سامنے آئی جس کے بعد زیادہ قیاس آرائیوں کا آغاز ہوا۔ دوسری جانب سے وکی کوشل کے والد کی جانب سے اس کو محض افواہ قرار دیا گیا ہے۔ ادھر کترینہ کیف کی ٹیم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قیاس آرائی میں کوئی سچائی نہیں بلکہ یہ ایک افواہ ہے۔ وکی کے والد کا کہنا ہے کہ ایسی کسی بھی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ کترینہ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے۔ کترینہ بہت جلد سلمان خان کے ساتھ فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کرتی نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ انیل کپور کے بیٹے اور سونم کپور کے بھائی ہرشوردھن کپور نے دعویٰ کیا تھا کہ کترینہ اور وکی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ تاہم دونوں اداکاراؤں نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔
مزیدخبریں