کنجوسی سے تنگ لڑکی والد کے 27 لاکھ روپے لے کر تھانے چلی گی
10:44 AM, 19 Aug, 2022
رحیم یار خان میں تعلیم کا خرچ نہ دینے والے باپ کی کنجوسی سے تنگ طالبہ والد کے 27 لاکھ اٹھا کر شکایت کرنے تھانے پہنچ گئی پولیس نے کنجوس دولتمند کو تھانے طلب کر لیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ کوٹ سمابہ میں پولیس کو انوکھی شکایت موصول ہوئی. گورنمنٹ کالج میں زیر تعلیم طالبہ طیبہ شوکت نے اپنے والد محمد شوکت کے خلاف تعلیم اور ہاتھ خرچ نہ دینے کی تحریری درخواست پیش کی، پولیس نے طالبہ کی شکایت پر پولیس نے کنجوس باپ کو تھانے طلب کر لیا . پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ نے درخواست میں بتایا کہ والد مہنگائی کے اس دور میں تعلیم اور گھر کا یومیہ خرچ 100 روپے دیتے ہیں،جس پر پولیس نے زمیندار اور دولت مند کنجوس والد کو تھانے طلب کر لیا اور باپ بیٹی کا معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹا دیا۔ جس کے بعد کنجوس والد نے فراغ دلی کی اور بیٹی کا یومیہ خرچ، 100 روپے سے بڑھا کر 500 فکس کردئیے جسکے بعد پولیس نے کنجوس شخص کو 27 لاکھ روپے واپس دینے کی بجائے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروادئیے۔