مونس الہیٰ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی
11:45 AM, 19 Aug, 2022
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چوہدری مونس الہیٰ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی. واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ مونس الہی نے پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیا ر کر لی ہے اور انہیں منڈی بہاوالدین این اے 80 کا ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے. اپنے پیغام میں مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ میرے وزیراعظم صرف عمران خان ہیں اور اسد عمر کے ساتھ کام کرنا زبردست ہے۔ پی ٹی آئی فیملی کے لیے بہت عزت اور محبت ہے ، لیکن یہ خبر درست نہیں اور نوٹی فیکیشن جعلی ہے۔