نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا آج جڑانوالہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

01:34 PM, 19 Aug, 2023

احمد علی
اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا آج جڑانوالہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ،، نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزرا بھی ہمراہ ہونگے. تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کریں گے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزراء ان کے ہمراہ ہوں گے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی بھی کریں گے، ساتھ ہی متاثرہ افراد کے نقصانات کے ازالے کیلئے معاوضے کا بھی اعلان کریں گے۔ واضح رہے جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کیخلاف مشتعل اہل علاقہ نے گرجا گھروں، کئی مکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔
مزیدخبریں