معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتادیا
05:54 PM, 19 Aug, 2023
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتادیا ہے۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے حالیہ انٹرویو میں سجل علی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی پرفارمنس کو دیکھ کر محظوظ ہوتی ہوں۔ ثانیہ سعید نے کہا کہ سجل علی ذہین اداکارہ ہیں، ان کی جذباتی ذہانت کمال کی ہے جسے دیکھ کر لطف آتا ہے۔ انہوں نے سینئر اداکار نعمان اعجاز، فیصل رحمان اور ہمایوں سعید کا نام بھی لیا اور کہا کہ ان کے ساتھ بہت کام کیا اور ان کے ساتھ اداکاری کرنے میں مزہ آتا ہے۔