اسپتال میں زیادتی اورقتل: لیڈی ڈاکٹر کی ڈائری منظرعام پر آگئی

11:20 AM, 19 Aug, 2024

ویب ڈیسک: بھارت میں ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ اسپتال کے احاطے میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے کے بعد ملک گیر احتجاج کا سلسلہ  جاری ہے، ایسے میں مقتولہ ڈاکٹر کی ڈائری کا آخری ورق سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ ڈاکٹر کے والد نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی نے آخری بار نائٹ شفٹ پر جانے سے قبل اپنی ڈائری لکھی تھی۔

ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی بہت پڑھنے والی لڑکی تھی، وہ اپنے خواب پورے کرنے کے لیے دن میں 10 سے 12 گھنٹے پڑھا کرتی تھی، ڈائری میں لکھی گئی آخری تحریر میں اس نے بتایا کہ وہ زندگی میں کیا کرنا چاہتی ہے۔

وحشیانہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ڈاکٹر کے والد نے بتایا کہ اس نے ڈائری میں لکھا تھا کہ وہ  اپنے ایم ڈی کورس کے امتحانات میں ٹاپ کر کے گولڈ میڈلسٹ بننا چاہتی ہے، ساتھ ہی اس نے اپنے میڈیکل کے شعبے میں ہمیشہ خدمات سرانجام دیتے رہنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی نے ڈاکٹر بننے کے لیے بہت لڑائیاں لڑیں اور بہت محنت کی، یہاں تک کہ اس کی پرورش کے لیے ہم نے بھی بہت قربانیاں دیں۔

مزیدخبریں