’افغانستان کے معاملے پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں‘

11:34 AM, 19 Dec, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستا ن کے عوام کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ دنیا تمام چیزوں سے بالا تر ہو کر افغانستان کے مسئلے پر آگے بڑھے۔ او آئی سی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ افغانستان کی نصف آبادی خوراک کی قلت کا شکار ہے۔ اجلاس افغانستان کی بقاء کے لیے بہت اہم ہے۔ افغانستان کے معاملے پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں۔ پاکستان افغانستان کے لیے جو کرسکتا ہے وہ کر رہا ہے۔ افغانستان کے معاشی حالات دنیا کی توجہ چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ادویات، توانائی اور تنخواہوں کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ مزید معاشی بحران افغانستان میں حالات خراب کر سکتا ہے۔ افغانستان کے معاشی حالات دنیا کی توجہ چاہتے ہیں۔
مزیدخبریں