’موجودہ حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی عمران خان کے دستخط سے ہوئی ‘
12:23 PM, 19 Dec, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہ ہے کہ موجودہ حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی عمران خان کے دستخطوں سے ہوئی۔ جو توشہ خانہ نہ چھوڑے وہ دوسروں پر کرپشن کا الزام لگاتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا پشاور میں بلدیاتی انتخابات میں جو کچھ ہورہا ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کشمیر کے اندر جو کچھ ہورہا ہے وہ عمران خان کو نظر نہیں آتا۔ بتایا جائے کشمیر پر کیوں او آئی سی میں بات نہیں کی جارہی؟74سال سے الیکشن چوری کرنے والوں نے آر ٹی ایس بٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن پر عمران خان لیکچر ایسا ہی ہے جیسا وہ اخلاقی چیزوں پر لیکچر دیں۔ لوٹ کر لے گئے طاقتور آپ کی حکومت میں ہورہا ہے۔ سیاسی کارکنوں کو پرامن رہنے کی اپیل کرتی ہوں۔