کے پی بلدیاتی انتخابات: میئر پشاور کی نشست پر جے یو آئی کو برتری حاصل
01:15 PM, 19 Dec, 2021
پشاور ( پبلک نیوز) خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ پشاور میں سٹی مئیر شپ کی سیٹکے لیے 54 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق جے یو آئی کے زبیر علی 11 ہزار 821 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ تحریک انصاف کے رضوان بنگش 7 ہزار 377 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پراور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک 5 ہزار 385 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں. اے این پی کے شیر رحمان 3 ہزار 962 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہیں. ضلع چارسدہ کی تحصیل چارسدہ چیئرمین کی نشست کے 90پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یوآئی کے امیدوارمفتی عبدالروف شاکر12ہزار15ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کےامیدوار تیمور خٹک11ہزار391ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، پی ٹی آئی کےامیدوار حاجی ظفر خان4ہزار300ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں. دوسری جانب صوابی کی تحصیل رزڑ کا پہلا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق اے این پی کے غلام حقانی 22743 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے بلنداقبال 13023ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں. ضلع باجوڑ کی تحصیل کونسل ناوگئی کے 30 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق جماعت اسلامی کے لطیف جان 4171ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور آزاد امید وار نجیب اللہ خان 3937 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں. ضلع ٹانک کی تحصیل ٹانک سے 51پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کےامیدوار ملک محمد رمضان 12ہزار104ووٹ لے کر آگے جبکہ جے یو آئی کے امیدوار صدام خان 9ہزار37ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں. دیگر نتائج : ٹانک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 172پولنگ اسٹیشن میں سے 29پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے صدام حسین6575 لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے رمضان شوری 5025 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں. ضلع باجوڑ کی تحصیل کونسل ناوگئی سے پولنگ اسٹیشن نمبر 233 کا نتیجہ بھی موصول ہوا ہے جس کے مطابق لطیف جان ( جماعت اسلامی) 397 لیکر پہلے جبکہ خلیل الرحمان ( پی ٹی آئی) 131 ووٹلیکر دوسرے نمبر پر ہیں. بونیر سے موصول ہونے والے پہلے نتیجے کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول ایلئے تحصیل کونسل ڈگر سے جے یو آئی ف کے عارف اللہ 135 لیکر پہلے جبکہ اے این پی کے فاروق 80 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں. تحریک انصاف کے روزی خان 75 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں. نوشہرہ میں تحصیل نظامت کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار نے 390 ووٹ لیئے جبکہ جے یو آئی ف نے 234 ووٹ حاصل کیے. جبکہ پی پی پی امیدوار نے 183 ووٹ لیے. غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحصیل کونسل نوشہرہ کے دو پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کےاسحاق خٹک 444ووٹ لےکرآگے جبکہ پیپلزپارٹی کے احدخٹک387ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔تحصیل کونسل جہانگیرہ کے پولنگ سٹیشن ہائی سکول شیدوکے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کےکامران خٹک184ووٹ لےکرآگے جبکہ پیپلزپارٹی کےجمشیدخان137ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔ تحصیل کونسل صوابی کے ایک پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوارعطا اللہ 525ووٹ لےکرآگے جبکہ اے این پی امیدواراکمل خان 418ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔تحصیل کونسل رزڑ کے پولنگ سٹیشن نارنگی کے نتائج کے مطابق اے این پی کےغلام حقانی 811ووٹ لےکرآگے جبکہ پی ٹی آئی امیدواربلند اقبال 518ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔تحصیل کونسل ٹوپی کے پولنگ سٹیشن ہائی سکول ٹوپی کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوارسہیل یوسفزئی 318ووٹ لےکرآگے جبکہ جے یوآئی(ف)کے رحیم جدون 295ووٹ لے کرپیچھے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پانچ بجے تک پولنگ اسٹیشنز کے احاطے میں موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی، 66 تحصیلوں میں لوکل باڈیز کے لیے ووٹ ڈالنے کا عمل ختم ہوچکا ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے عمل کے دوران پہلے ہی 2 ہزار 32 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، ملک کے قبائلی اضلاع میں پہلی بار بلدیاتی نمائندوں کا انتخابی عمل ہوا۔ کہیں موسم کی سختی اور کہیں بے نظمی کے باعث ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار تو کہیں ووٹرز چائے اور قہوہ کی چسکیاں لیتے رہے۔ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی الیکشن کے دوران بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور خصوصی افراد ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے گھروں سے نکلے۔