248 سے شروع ہونے والے نمبر سے کال آئے تو کیا کریں؟

03:16 PM, 19 Dec, 2021

احمد علی
اگر آپ کے موبائل فون کی گھنٹی بجے اور سامنے (+248) نمبر آئے تو ہوشیار رہیں ، یہ ایک 'اسکیم نمبر' ہے. لوگوں کو تازہ ترین فون نمبر اسکیم کے بارے میں خبردار کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے آپ کو واپس کال کرنے کے لیے 50 یورو (تقریبا دس ہزار پاکستانی روپے ) تک لاگت آسکتی ہے۔ پراسرار کال میں +248 کا سابقہ ہے جو سیشلز (بحر ہند میں ایک مشہور جزیرہ ) کا بین الاقوامی ڈائلنگ کوڈ ہے - تاہم اگر کوئی مسڈ کال کے بعد واپس کال کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو پریمیم ریٹ نمبر سے منسلک ہونے سے آپ کے بل میں 50 یورو تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون نے کہا براہ کرم اس فراڈ کے بارے میں بات کریں۔ مجھے آج کل اس نمبر سے مس کالز موصول ہوتی رہتی ہے اور یہ بار بار ہو رہا ہے. خاتون نے مزید کہا کہ فراڈ والے فون نمبرز کی اطلاع کمیونیکیشن ریگولیٹر کو دی جانی چاہیے۔دوسری جانب مذکورہ نمبر کے حوالے سے صارفین کو مشورہ دی گیا ہے کہ کہ نامعلوم بین الاقوامی نمبروں پر کالیں واپس کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے اور احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔
مزیدخبریں