حکومت کا بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا لگانے کی تیاری

05:20 PM, 19 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر۔ حکومت کا بجلی صارفین کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا لگانے کی تیاری۔ بجلی قیمت میں 4روپے33پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان۔ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر29 دسمبر کو سماعت کرے گی۔ نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد بجلی پیدا کی گی۔ ایک ماہ میں کوئلے سے 16.26 فیصد بجلی پید اکی گئی۔ سی پی پی اے درخواست کے مطابق نومبر میں فرنس آئل سے 1.71فیصد بجلی پیدا کی۔ مقامی گیس سے 12.89فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ نومبرمیں درآمدی ایل این جی سے 14.25فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جوہری ایندھن سے نومبر میں 17.51فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ نومبر کے لیے نیپرا نے ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی۔ ماہ نومبر میں 8ارب 24کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ گزشتہ ماہ بجلی کی پیدواری لاگت 66ارب 52 کروڑ روپے رہی۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔
مزیدخبریں