عمران خان نے ق لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیدی

09:12 AM, 19 Dec, 2022

احمد علی
لاہور: پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے ، سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے ق لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 3 رکنی کمیٹی کی تشکیل دے دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور فواد چودھری شامل ہیں جب کہ منگل کے روز کمیٹی سابق وزیراعظم عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ق لیگ کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی میں 15 سے 20 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں ان حلقوں کو ترجیح دی جائے گی کہ جہاں سے ق لیگ جیتی تھی ۔
مزیدخبریں