خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

07:25 PM, 19 Dec, 2023

احمد علی
خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میدانی علاقوں میں سرکاری اسکول 23 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق ونٹر زون میں تعلیمی ادارے 23 دسمبر سے 29 فروری تک بند رہیں گے۔
مزیدخبریں