شجاعیہ میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے، سرایا القدس
09:37 PM, 19 Dec, 2023
غزہ : القدس بریگیڈ کا کہنا ہے کہ شجاعیہ میں سات اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اسلامی جہاد کے عسکری ونگ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجاعیہ محلے میں "شدید تصادم" کے دوران 7 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔ سرایا القدس نے یہ بھی کہا کہ اس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں الزانہ کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کے لیے ایک سپورٹ سائٹ کو متعدد مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ شہر کے رمل محلے میں ایک عمارت پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دسیوں افراد شہید اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درجنوں دیگر لاپتہ بھی ہیں۔