کام چاہیے تو جنسی تعلق قائم کرو،” مشہور اداکارہ نے اپنی آپ بیتی سناڈالی

01:30 PM, 19 Dec, 2024

ویب ڈیسک: بالی وڈ کی دنیا میں کئی اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے  کیرئیر کے ابتداء میں کاسٹنگ کاؤچ کی جانب سے غیر اخلاقی مطالبات کا تجربہ کیا اور نہ صرف یہ بات میڈیا کے سامنے بیان کی بلکہ کاسٹنگ کاؤچ کا اصل چہرہ بھی بے نقاب کیا، اور ایسا صرف انکے ساتھ دیکھنے کو ملا جو مکمل طور پر باہر سے آئے تھے جنہیں انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایسا ہی کچھ اداکارہ ایشا شروانی کیساتھ ہوا جب انہیں کام دینے کے عوض جنسی تعلقات بنانے پر زور دیا گیا۔وویک اوبرائے کی 'کسنا' فیم اداکارہ ایشا شروانی کافی عرصے سے انڈسٹری سے دور ہیں۔ اس حسینہ نے چند فلموں کے بعد خود کو فلمی پردے سے کیوں دور کر لیا؟ اس کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں کیا ہے۔

کاسٹنگ کاؤچ کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انہیں ایک سپر اسٹار کے ذریعہ ساتھ میں سونے کے لیے کہا گیا تھا۔ ان کا یہ انکشاف اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ انڈسٹری میں انڈرہینڈ کلچر اور طاقت کے غلط استعمال جیسے مسائل آج بھی موجود ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ایشا شروانی نے اپنے ڈیبیو کے دوران پیش آنے والی جدوجہد کے بارے میں کھل کر بات کی۔ 

سدھارتھ کنن کے ساتھ گفتگو کے دوران ایشا نے انکشاف کیا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں ایک معروف اداکار نے ان سے کام کے بدلے جسمانی تعلقات کا مطالبہ کیا تھا جسے سن کر حیران اور خوفزدہ ہوگئی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق،’  جب میں نے کاسٹنگ کاؤچ کے اس مطالبے کو سنا تو میں آہستہ سے اٹھی اور وہاں سے بھاگ گئی۔ اس کے بعد میں نے انہیں فون کرکے انکار کر دیا۔ میں جسمانی نقصان نہیں چاہتی تھی۔ ان کی بات سننے کے بعد میرے ذہن میں صرف ایک ہی چیز چل رہی تھی کہ اٹھوں اور وہاں سے بھاگ جاؤں۔’

اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے ایشا نے یہ بھی بتایا کہ،’ اس غیر اخلاقی مطالبے کو سن میں ساکت ہوگئی تھی اور میرے ذہن میں کئی خیالات گردش کر رہے تھے لیکن بس یہی سوچ رہی تھیں کہ اگر میں نے براہِ راست انکار کردیا تو کیا میرے ساتھ کیا کچھ ہوسکتا تھا’۔

واضح رہے کہ ان ایشا شروانی ان دنوں اپنی والدہ دکشا سیٹھ کی ڈانس اکیڈمی، کیرالہ میں مرکزی ڈانسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں