چیمپئنز ٹرافی 2025، پاکستان کا فیوژن ماڈل تسلیم  کرلیا گیا، آئی سی سی کی تصدیق

03:12 PM, 19 Dec, 2024

(ویب ڈیسک )  آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ   بھارت اور پاکستان کے میچز 2024-27 سائیکل کے دوران نیوٹرل وینیوز پر ہوں گے۔

آئی سی سی نے بھارت اور پاکستان کے آئی سی سی میچز کے لیے نیوٹرل وینیو کی تصدیق کر دی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ  2025 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور نیوٹرل وینیو پر کھیلی جائے گی، بھارت اور پاکستان کے میچز 2024-27 سائیکل کے دوران نیوٹرل وینیوز پر ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق     2025 چیمپئنز ٹرافی، خواتین ون ڈے ورلڈ کپ اور 2026 ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ      2028 خواتین کا ٹی20 ورلڈ کپ پاکستان میں ہوگا،  2028 خواتین کا ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔    کرکٹ آسٹریلیا 2029 سے 2031 کے دوران آئی سی سی خواتین ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔

آئی سی سی کے مطابق     2025 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں