بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر ویرات کوہلی برہم،خاتون صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

04:00 PM, 19 Dec, 2024

محمد شکیل خان

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان :  بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی   آسٹریلیا میں آپے سے باہر ہوگئے۔

میلبرن ایئرپورٹ پر ویرات کوہلی  نے صحافیوں سے بدتمیزی کی۔  ویڈیو بنانے پر ویرات  کوہلی نے  صحافی کو جھاڑپلائی۔ ویرات  کوہلی نے  صحافی سے غصیلے انداز میں  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اپنے بچوں کےساتھ مجھے پرائیویسی چاہئے ہوتی ہے،آپ میری اجازت کے بغیر ویڈیو نہیں بنا سکتے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق  عوامی مقامات پر فلمنگ پر پابندی نہیں ہے۔ بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لئے آج میلبرن پہنچی ہے.

دونوں ٹیمیں 26 دسمبر سے چوتھے ٹیسٹ میں آمنے سامنے آئیں گی۔ آسٹریلیا کو سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل  ہے  جبکہ سیریز کا تیسرا میچ بارش سے متاثرہونے کے بعد ڈراہو گیا تھا۔

مزیدخبریں