ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیر کے روز 190ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کچھ پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی حمایت میں پی ٹی آئی یو ایس اے کے ترجمان سجاد برقی کی پوسٹ سے لاتعلقی ظاہر کی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ سجاد برقی پی ٹی آئی کے باضابطہ عہدے دار نہیں ہیں، ہر شخص خود ساختہ ترجمان بن جاتا ہے۔