عدالت کا حلیم عادل شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

08:50 AM, 19 Feb, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز ) عدالت نے حلیم عادل شیخ اور دیگر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حلیم عادل شیخ اوردیگرکوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمان کو 25 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست ضمانت پر 22 فروری کو دلائل طلب کر لئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں