کشمور (پبلک نیوز) امِ رباب چانڈیو کیس کے مرکزی اور تہرے قتل کی واردات میں اشتہاری ملزم مرتضیٰ چانڈیو ڈیرا موڑ سے گرفتار، سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری پر 10 لاکھ انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے جارہ کردہ بیان کے مطابق سندھ پنجاب کے بارڈر دیرا موڑ پر چیکنگ کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی کمشور کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری پر 10 لاکھ انعام کا اعلان کیا گیا تھا
ایس ایس پی کشمور کے مطابق مرتضیٰ چانڈیو کی گرفتاری پولیس کے لیے بڑی کامیابی ہے۔ ملزم کو کل میھڑ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزم کئی سال سے مفرور تھا مفرور ملزم مرکزی ملزم تھا۔