ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں
07:51 PM, 19 Feb, 2021
ویب ڈیسک: ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھا کر شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی اسرا بلجیک اب پاکستان سپر لیگ میں ہو گئی ہیں۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے تصدیق کر دی۔سماجی رابطوں کی ویب پر پشاور زلمی آفیشل ہینڈل اور ٹیم کے چیئرمین جاوید آفریدی نے الگ الگ ٹویٹ پیغام جاری کرتے ہوئے اس خوشخبری کا انکشاف کیا ہے کہ اسرا بلجیک پی ایس ایل 6 میں باقاعدہ طور پر شامل ہوں گی۔ پشاور زلمی کی جانب سے باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ اسرا بلجیک پشاور زلمی کا حصہ بن گئی ہیں۔ جاوید آفریدی نے ان کا خیر مقدم کیا ہے۔