ہالی ووڈ اداکار وین ڈیم نے فلموں سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا

08:09 AM, 19 Feb, 2022

Rana Shahzad
لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے مشہور ایکشن ہیرو جین کلاڈ وین ڈیم نے فلموں سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ "What's My Name" ان کی آخری فلم ہوگی۔ تفصیل کے مطابق بین الاقوامی اداکار جین کلاڈ وین ڈیم نے اپنی آنے والی کے بعد اداکاری سے ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے ایکشن ہیرو کو اس فلم میں دشمنوں کے ایک گروپ کا سامنا کرنا پڑے گا جن کا انہیں اپنی پچھلی فلموں میں سامنا تھا۔ بیلجیئم کے اداکار وین ڈیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ وہ ریٹائر ہونے اور لائم لائٹ سے دور رہنے اور اپنی آنے والی فلم کے بعد کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے ان کی ذاتی اور سنیما زندگی پر اثرات مرتب ہوں گے۔ 61 سالہ اداکار نے فلم کی کچھ تفصیلات کا بھی انکشاف کیا اور کہا کہ اس کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک کار حادثے کے بعد بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہے، وہ اپنا نام نہیں جانتا اور کوئی اسے نہیں جانتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم میں وہ اپنی یادداشت بحال کرنے کے مشن پر نکلیں گے اور اس کے لئے وہ اپنے دشمنوں اور اپنی پچھلی فلموں سے واپس آنے والے اداکاروں کے ساتھ تصادم میں اتریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کام کرتے ہوئے گزاری۔ میں نے 30 سال ہوٹلوں میں بھی گزارے۔ اور یہ تمام تفصیلات میں فلم میں بھی بتاؤں گا کہ میں اپنے خاندان سے کیسے دور ہوا۔ ہالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد میں آرام کرنا اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔ صرف زندگی اور میرا خاندان، کیونکہ زندگی تیزی سے گزر جاتی ہے۔ خیال رہے کہ وین ڈیم نے بیلجیئم میں کلاڈ گوئٹز کی نگرانی میں نیشنل کراٹے سینٹر میں شمولیت اختیار کی اور درجنوں فتوحات حاصل کیں۔ 1982ء میں، وین ڈیم اور ان کے مراکش کے بچپن کے دوست، محمد قیسی ہالی ووڈ میں اداکاری کی امید کے ساتھ، امریکا چلے گئے۔ 1989ء میں، انہوں نے فلم سائبورگ کے ذریعے اپنا پہلا مطلق کردار پیش کیا، جس کے بعد وہ آج تک اپنے کامیاب کیریئر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزیدخبریں