ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان دریا میں گرگیا
06:18 PM, 19 Feb, 2022
سرگودھا ( پبک نیوز) ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان دریائے جہلم میں گرگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر کے مطابق نوجوان دریائے جہلم کے پرانے پل پردوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ دریا میں گر گیا۔ ریسکیو آفیسر کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی ٹیموں نے ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش شروع کردی۔ خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے متعدد نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔