آئی ایم ایف کا امیر طبقے سے سبسڈیز واپس لیکر ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ

10:55 AM, 19 Feb, 2023

احمد علی
آئی ایم ایف نے پاکستان میں امیر طبقے سے سبسڈیز واپس لے کر ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ نہیں بلکہ ملک چلانے کے لئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ ہم پاکستان سے ایسے اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں، جس کی اشد ضرورت ہے وہ ایک ملک کی طرح چل سکے اور ایسے خطرناک مقام پر نہ پہنچے جہاں اسے دوبارہ سے تعمیر کی ضرورت پڑے۔ ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ نمبر ایک ٹیکس ریونیو، سرکاری شعبہ ہو یا نجی شعبہ، زیادہ کمانے والوں کو زیادہ ٹیکس دینا چاہیے، دوسری چیز ہے ان لوگوں کو سبسڈی دیں کہ جن کو اس کی واقعی ضرورت ہے۔
مزیدخبریں