پی ٹی آئی  کا اسمبلی میں مخصوص نشستوں  کے حصول کیلئے پشاورہائی کورٹ سے رجوع

03:50 PM, 19 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے  اسمبلی میں مخصوص نشستوں  کے حصول کیلئے پشاورہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے   پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر  کردی گئی ہے۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ   پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے کاغذات جمع کرانے والے امیدواروں کو ایڈجسٹ کیا جائے۔

 درخواست میں  کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں ایک رجسٹرڈ جماعت ہے، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے،   مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات جعع کرنے والے پی ٹی آئی کے ممبران ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں