ترجمان چینی وزارت خارجہ کی کامیاب انتخابات پر پاکستان کو مبارکباد

05:32 PM, 19 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک )   چین کی وزار ت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات عمومی طور پر پرامن طریقے سے ہوئے اور ہم اس پر پاکستانی حکومت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

پیر کو پر یس کا نفر نس میں انہوں نے کہا کہ ایک دوست ہمسایہ ملک کے طور پر چین، پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے اور پوری امید کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی اتحاد اور سماجی استحکام کا مشترکہ تحفظ کریں گی اور قوم کی ترقی اور مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گی۔

ماؤ نینگ نے کہا کہ چین اور پاکستان چار وں موسموں کے تزویراتی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ،روایتی دوستی کو جاری رکھنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور نئے عہد میں مزید قربت کے ساتھ چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے تاکہ بہتر انداز سے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچ سکیں۔

مزیدخبریں