ویب ڈیسک: چیف سیکرٹری اور آجی پنجاب کی مریم نواز سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب اور مختلف محکموں کےسیکرٹریز نے ملاقات کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے محکمہ تعلیم کے سیکرٹریز کے ہمراہ مریم نواز کو بریفنگ دی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امن و امن کی صورتحال پر بریف کیا۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن احسن وحید ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خالد سلیم اور سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن صائمہ سعید نے بھی مریم نواز سے ملاقات کی۔ تینوں سیکرٹریز نے پنجاب کے موجودہ تعلیمی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔
ملاقات میں سکول ایجوکیشن ، ہائیر ایجوکیشن اور اسپشل ایجوکیشن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب سہیل اشرف نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پربھی بریفنگ دی۔
مریم نواز نے پنجاب کے تعلیمی نظام اور کارکردگی سے متعلق سیکریٹریز سےتفصیلات بھی طلب کر لیں۔