کیتھولک مسیحی فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نمونیاکا شکار

12:39 PM, 19 Feb, 2025

 ویب ڈیسک :کیتھولک مسیحی فرقے کے رہنما پوپ فرانسس نمونیا کے شکار ،، اسپتال میں داخل 88 سالہ پوپ فرانسس کے دونوں پھیپڑوں میں شدید انفیکشن ہے۔

 یادرہے پوپ فرانسس،  کو گزشتہ ہفتے طبعیت کی معمولی خرابی پر اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

 تاہم آج  سی ٹی اسکین کے بعد ان کے  دونوں پھیپھڑوں میں نمونیے کی شکایت ہے ویٹی کن کے ذرائع کے مطابق انہیں مزید فارماسولوجیکل تھراپی کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ان کی سانس کی نالی کا "پولی مائکروبیل انفیکشن" ہے اسپتال میں ان کے علاج کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

ویٹیکن کے ترجمان میٹیو برونی کے مطابق، م صبح پوپ فرانسس  پرسکون نینڈ  کے بعد  حسب معمول بیدار ہوئے، ناشتہ کیا اور اخبارات پڑھے۔

ویٹیکن نے   پوپ فرانسس کی جانب پرستاروں کے جلد صحت یابی کے پیغامات پر شکریہ ادا کیا ہے اور ان سے دعا کی اپیل کی ہے 

یو ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق پولی مائکروبیل انفیکشن شدید اور دائمی بیماریاں ہیں جو وائرس، بیکٹیریا، فنگس اور جراثیم کے امتزاج کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔

پوپ فرانسس نے اس اتوار کوبھی خصوصی عبادت میں شرکت نہیں کی ان کے 12 سالہ کیرئیر میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ وہ اتوار کو ہونے والی خصوصی عبادت اور دعا کی قیادت نہیں کرسکے ۔

مزیدخبریں