چاہت فتح علی خان نے مشہور بھارتی  گانے’چل چھیاں چھیاں‘ کا ری میک پیش کردیا

04:06 PM, 19 Feb, 2025

(ویب ڈیسک ) پاکستانی  مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھارت کے مشہور گانے ’ چل چھیاں چھیاں‘ کا ری میک بھی پیش کر دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان کی جانب سے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یویٹوب پر گانے کی مختلف ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں ۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے 1999ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مشہورِ زمانہ فلم ’ دل سے‘ کا مقبول گانا ’ چل چھیاں چھیاں‘ کا اپنا ورژن ’ چل چھیاں چھیاں، چل پییاں پییاں‘ پیش کیا ہے۔

اس گانے کے ری میک میں چاہت فتح علی خان کو ماڈل لائبہ کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔گانے میں انہوں نے ویلنٹائن کی مناسبت سے گانے کی ویڈیو میں سرخ  و سیاہ کی تھیم رکھی ہے۔

مزیدخبریں