چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کپتان روہت شرما کا اہم بیان آگیا

06:44 PM, 19 Feb, 2025

ویب ڈیسک: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی پہلے میچ پر فوکس ہے، ایک ایک میچ پر فوکس کرکے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم بہت متوازن ہے، اسپنر اور آل راؤنڈز کاکمبی نیشن ہے، آئی سی سی کے تمام ایونٹس میں ہرٹیم ایونٹ جیتنے کا سوچ کر آتی ہے، کامیابی کے لئے 2 سے 3 کھلاڑیوں کا بڑا اسکور کرنا ضروری ہے۔

ہر گراونڈ کی اپنی کنڈیشن اور چیلنجز ہوتے ہیں، دبئی کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہے ہیں، کھلاڑیوں پر بھروسہ ہے اچھا پرفارم کریں گے۔

مزیدخبریں