سول اسپتال کراچی میں ادویات کی عدم سپلائی، سندھ ہائیکورٹ کا سیکرٹری صحت کو نوٹس

01:08 PM, 19 Jan, 2021

احمد علی

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں شہری معیاری ادویات سے کوسوں دور، سول اسپتال میں معیاری ادویات کی عدم سپلائی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست، عدالت نے سیکرٹری صحت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں جان بچانے والی دوا سیفگزم ( cefixime ) غیر معیاری تھی۔ اسپتال اانتظامیہ نے بیکسٹر نامی دوا ساز کمپنی کو مذکورہ دوا کی 95ہزار بوتلوں کا آرڈر دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوا ساز کمپنی نے غیر معیاری دوا سول اسپتال کو سپلائی کی۔ اس دوا نے جلد ہی پاوڈر کی شکل اختیار کرلی۔ اسپتال کے ایم ایس اور ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی نے دوا ساز کمپنی کو خط لکھا لیکن دوا ساز کمپنی کی پرکشش آفرز کے بعد معاملہ دب گیا۔

ذرائع کے مطابق اس سارے معاملے کو دیکھتے ہوئےعدالت نے سیکرٹری صحت اوردیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے ان سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں