نیپرا نےکے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کردی
06:47 PM, 19 Jan, 2022
کراچی ( پبلک نیوز) بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔ نیپرا نے بجلی کے نرخ میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بجلی کی قیمت میں کمی نومبر 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ کے الیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف فروری 2022 کےبلوں میں ملے گا۔ نوٹفیکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔