مریم نواز کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ہو گیا

08:24 AM, 19 Jan, 2023

احمد علی
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و نائب صدر مریم نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ہو گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا اب 22 جنوری کے بجائے 29 جنوری کو وطن واپس آنے کا امکان ہے، اب 29 جنوری کو شام 4 بجے مریم نواز لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گی ۔ دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مریم نواز 22 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی ۔
مزیدخبریں