'ہم چیف الیکشن کمشنر کا لگایا ہوا وزیر اعلی نہیں چلنے دیں گے'

11:58 AM, 19 Jan, 2023

احمد علی
لاہور:وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے چیف الیکشن کمشنر کا بنایا ہوا چیف منسٹر چلنے نہیں دیں گے ہم سپریم کورٹ جائیں گے پورا پروگرام بن گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہے الیکشن کمیشن کی سوچ نیت کیا ہے، وہ عمران خان کے خلاف روز کیسز کر رہے ہیں کوئی شک نہیں ہے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہم نے نام ایسے دیئے تھے ان میں ن کے لوگ تھے، سکھیرا صاحب، شہبازشریف کے اپنے کیبینٹ سیکرٹری ہیں، کھوسہ صاھب کا نام دیا تھا، وہ شہبازشریف کے چیف سیکرٹری رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے چیف الیکشن کمشنر کا بنایا ہوا چیف منسٹر چلنے نہیں دیں گے ہم سپریم کورٹ جائیں گے پورا پروگرام بن گیا ہے، ن لیگ اب باجوہ صاحب کے خلاف بہت بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سچا لیڈر ایسا لیڈر قائداعظم کے بعد جو جھوٹ نہ بولتا ہو کام کرتا ہوں، یہ شریف تو صبح منہ دھو کے من من چیزیں کھا کر رات تک جھوٹ بولتے ہیں۔
مزیدخبریں