ملک کے خراب حالات ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے، نواز شریف

05:19 PM, 19 Jan, 2023

احمد علی
لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے خراب حالات ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوا ز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ان مشکلات سے نکالیں گے۔ عمران خان کے چار سال کا میرے چار سال سے موازنہ کریں، عمران خان کے چار سال میں لوگ بدحال ہوئے۔ نواز شریف نے کہا کہ ملک کے خراب حالات ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کس نے ملک کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا؟ نہ کسی کی شکل اور نہ نام چھپا ہوا ہے، سب جانتے ہیں۔
مزیدخبریں