کورونا سے مزید 30مریض انتقال کر گئے

03:48 AM, 19 Jul, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا ایک بار پھر بڑھنے لگا، مثبت شرح 4 اعشاریہ 95 ہوگئی ،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 452 نئے کیس رپورٹ،مزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 812 تک جاپہنچی، 48 ہزار 850 مریض زیرعلاج، 2 ہزار 532 کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 30مریض انتقال کر گئے ، ملک میں 2ہزار 452میں کرونا کی تصدیق ہوئی ، پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 48ہزار 850 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 20ہزار 066مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ ملک میں9لاکھ 92ہزار 727مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، کورونا سے تاحال22ہزار 812اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 49ہزار 503ٹیسٹ کئے گئے۔
مزیدخبریں