پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 19جولائی 2021

10:18 AM, 19 Jul, 2021

اویس
عداوت اورنفرت کوختم کرنا چاہیے، معاشرےاور معاشرتی معاملات میں احسان کو قائم رکھو، اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، مسجد نمرہ میں خطبہ حج، بیان کیا گیا کہ اپنے وعدوں کو اللہ کی رضا کے لیے پورا کرو، جانور کو جب ذبح کرو تو اچھے طریقے سے کرو کہ اسے تکلیف نہ ہو، سب گواہی دیں کہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ والیہ وسلم اللہ کےآخری رسول ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، شاہ محمود قریشی نے کہا 16 جولائی کو پیش آنے والے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، امید ہے افغان حکومت اپنے سفیر کو واپس بلانے کے فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔ بھارتی وزیرخارجہ کے بیان نے بھارت کی اصل حقیقت دکھائی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف معاملہ کو سیاسی بنانے کا اعتراف کرلیا ہے، بیان نے پاکستان مخالف منفی کردار پر پاکستان کے دیرینہ موقف کی تائید بھی کی ہے، بھارت نے شرمناک انداز سے پاکستان کی پیش رفت پر شکوک وشبہات پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مودی سرکار کا مخالفین کےخلاف اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر کے استعمال کا انکشاف، گارڈین کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں مختلف انسانی حقوق کے وکلاء، کارکن، رائٹرز اور اداکاروں کے فونز ہیک کیئے گئے، پیگاس کا سافٹ ویئر ہدف کے فونز کی آڈیو، ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے، 2019 میں گارڈین نے پیگاس کے پاکستان میں استعمال سے متعلق بھی خبر شائع کی تھی۔ مودی کی پالیسیاں بھارت اور خطے کو شدت پسندی کی طرف لے جارہی ہیں، بھارت میں صحافیوں اور سیاسی مخالفین کی جاسوسی کی جارہی ہے، فواد چودھری کہتے ہیں مودی حکومت کی طرف سے اپنے ہی شہریوں کی جاسوسی کی خبر پر تشویش ہے، بھارتی حکومت جاسوسی کےلیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کررہی ہے، خبر کےحوالےسے مزید تفصیلات آرہی ہیں۔
مزیدخبریں