موسم کی خرابی کے باعث مظفر آباد جلسہ ملتوی
02:28 PM, 19 Jul, 2021
مظفر آباد ( پبلک نیوز) موسم کی خرابی آڑے آگئی۔ وزیراعظم عمران خان مظفر آباد روانہ نہ ہوسکے۔ مظفر آباد جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی روبطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان مظفر آباد جلسہ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ وزیر اعظم کی بھرپور کوشش تھی کہ وہ مظفرآباد بذات خود تشریف لے جائیں اور عوام سے مخاطب ہوں لیکن موسم کی خرابی آڑے آئی جلسہ جاری ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے قائدین جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔