عید کی چھٹیوں کے دوران ویکسینیشن سینٹرز کھلے رہنے کا شیڈول جاری

07:00 PM, 19 Jul, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) این سی او سی کی ہدایات کے مطابق ویکسی نیشن سینٹرز صرف عید کے پہلے روز بند ہوں گے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 20 جولائی سے 22 جولائی تک عید الاضحی کی چھٹیاں دی جا رہی ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بھر کے ویکسینیشن سنٹرز عید کی چھٹیوں کے دوران کھلے رہیں گے۔ ویکسینیشن سینٹرز صرف عید والے دن یعنی 21 جولائی کو بند رہیں گے۔ 20 جولائی اور 22 جولائی کو تمام اضلاع میں ویکسینیشن سنٹرز کا عملہ اپنی ڈیوٹی پر مامور رہے گا۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں میں وقت نکال کر اپنی ویکسینیشن مکمل کروائیں۔ اس بار عید ایس او پیز کا خیال کرتے ہوئے اپنے گھروں میں گزاریں۔ مویشی منڈی میں خریداری کرتے وقت کورونا ایس او پیز کا خیال لازمی رکھیں۔ ماسک کے بغیر باہر ہر گز نہ نکلیں، پر ہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ محکمہ صحت کے مطابق 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسینیشن لگوانا ناگزیر ہے۔
مزیدخبریں